باداموں کا استعمال
بادام ایک ایسا میوہ ہے جو سب کو ہی پسند ہوتا ہے۔ بادام وٹامن ای، میگنیشم، آئرن، پوٹاشیم سمیت پندرہ مختلف غذائی اجزاء جسم کو فراہم کرتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بادام بلڈپریشر، دل کی صحت ، نظام ہاضمہ کے لیے مفید ہے اور ساتھ ہی یہ شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شوگر کے مرض کے لیے بہت سے علاج اور ادویات موجود ہیں۔ لیکن آج یہاں ہم آپ کو بادام کے ذریعے قدرتی علاج بتاتے ہیں جس سے شوگر کے مرض میں کمی کی جاسکتی ہے۔
باداموں کے چھلکے پر ایسے پروبائیوٹیک کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کو صحت مند بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
باداموں میں وہ سب وٹامن اور اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں،
باداموں کے استعمال اور آنتوں، مثانے یا بریسٹ کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔
اس میں شامل وٹامن ای بھی بڑھاپے کے اثرات کے خلاف جدوجہد میں مدد دیتا ہے۔
باداموں کا استعمال ہڈیوں کے بھربھرے پن یا فریکچر کا خطرہ کم کرتا ہےحافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

No comments:
Post a Comment